• Home
  • Blog
  • ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی ہمیشہ کے لیے بدل دی، جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال ہونا ناممکن ہے: آئی ای اے سربراہ
Image

ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی ہمیشہ کے لیے بدل دی، جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال ہونا ناممکن ہے: آئی ای اے سربراہ

نیویارک: بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ نے عالمی توانائی کی منڈی کو مستقل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور تنازع ختم ہونے کے باوجود جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

بی بی سی کے پروگرام ’’سنڈے ود لورا کوئنزبرگ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاتح بیرول نے کہا کہ یہ تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ عالمی توانائی کی صورتحال ایران جنگ سے پہلے جیسی ہو سکے گی۔

انہوں نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو پانی ندی سے گزر چکا ہو، اسے واپس نہیں لایا جا سکتا۔ جب کوئی چیز ٹوٹ جائے تو اسے پہلے جیسا نہیں بنایا جا سکتا۔‘‘

فاتح بیرول کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والا توانائی بحران شدت اور حجم کے اعتبار سے 1970 کی دہائی کے توانائی بحرانوں اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران جنگ مارچ میں شروع ہونے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں لاکھوں گھرانوں کے توانائی کے بل جنوری میں 26 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

آئی ای اے کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر یورپ کو شدید سرد موسم کا سامنا کرنا پڑا تو توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

فاتح بیرول نے موجودہ تنازع کو تاریخ میں توانائی کی سلامتی کے لیے ’’سب سے بڑا خطرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے اثرات صرف تیل اور گیس تک محدود نہیں رہے بلکہ قدرتی گیس اور کیمیائی کھادوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے عالمی توانائی کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک اور صارفین کو طویل عرصے تک برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز کے قریب ماہی گیروں کی کشتی پر امریکی ڈرون حملے کا دعویٰ، 2 افراد زخمی

تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

ایران نے امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں میں اسٹار لنک استعمال کیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

بہاولنگر کی پانچوں تحصیلوں میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن جاری

بہاولنگر: ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جن میں…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت فوری پابندی عائد، بہاولنگر کی تمام تحصیلیں بھی شامل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر پابندی عائد…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top