• Home
  • Blog
  • کوپ 31 موسمیاتی کانفرنس کسی سیاسی معاہدے کے بغیر ختم، عالمی موسمیاتی سفارت کاری کے مستقبل پر سوالات
Image

کوپ 31 موسمیاتی کانفرنس کسی سیاسی معاہدے کے بغیر ختم، عالمی موسمیاتی سفارت کاری کے مستقبل پر سوالات

استنبول: ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کسی حتمی سیاسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گزشتہ تین دہائیوں سے جاری عالمی سفارتی کوششوں کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

کانفرنس میں اتفاق رائے نہ ہونے کی اہم وجوہات میں امریکا کی عدم شرکت اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے فوسل فیول کے استعمال میں کمی سے متعلق تجاویز کی مخالفت شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے کانفرنس کے موجودہ نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چھوٹے جزیرہ نما ممالک نے عالمی برادری کی جانب سے مؤثر اقدامات میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی موسمیاتی کانفرنسیں توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہیں کر پا رہیں، تاہم قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں تیزی آرہی ہے اور متعدد ممالک موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے چھوٹے بین الاقوامی اتحاد قائم کر رہے ہیں۔

ماحولیاتی سفارت کاروں کے مطابق عالمی اتفاق رائے پر مبنی موجودہ نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی اہمیت بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر آل سعود انتقال کر گئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوانِ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

سندھ حکومت کا 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top