• Home
  • Blog
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا
Image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں امریکی خام تیل کی قیمت اگست کے بعد پہلی مرتبہ 80 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو کاروبار کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 79.95 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اسی طرح عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کا اہم پیمانہ سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 4.1 فیصد کمی کے بعد 88.75 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہات میں عالمی منڈی میں تیل کی رسد بڑھنے اور طلب کے مقابلے میں اضافی ذخائر جمع ہونے کے خدشات شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی میں اضافے اور لیبیا کی اہم تیل پائپ لائن دوبارہ فعال ہونے سے بھی عالمی قیمتوں پر دباؤ پڑا ہے۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات بدستور موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے سے عالمی منڈی میں سپلائی کی قلت پیدا ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تاہم حملوں میں کمی اور ترسیلی سرگرمیوں کی بتدریج بحالی کے باعث قیمتوں میں اب کمی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین کی جوہری میزائل صلاحیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بیجنگ کو تشویش لاحق

امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین کی جوہری میزائل صلاحیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بیجنگ کو تشویش…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر آل سعود انتقال کر گئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوانِ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

سندھ حکومت کا 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top