کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں سچ بتاتے ہوئے کہا کہ حاملہ نہیں تھی میں نے جعلی الٹرا ساؤنڈ بنوایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی 2024 میں شادی ہوئی اور مس کیرج ہوگیا تھا جس کے بعد خاتون پریشر میں تھی اور خود کو حاملہ ظاہر کیا۔
خاتون اسپتال جاتی، الٹرا ساؤنڈ کرواتی لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھاتی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر اور عملے کی سنگین غفلت ظاہر ہوئی ہے، اسپتال میں خاتون کا بغیر ٹیسٹ آپریشن کرنا سنگین غفلت ہے، فیملی کی درخواست پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
تفتیشی حکام کے مطابق طبی معائنے اور ایم ایل او رپورٹ میں خاتون کا حاملہ ہونا ثابت نہیں ہوا، خاتون کو آپریشن تھیٹر منتقل کرنے سے قبل اسپتال عملے نے باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا۔














