لاہور ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اسلم کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔درخواست گزار نے جسٹس آف پیس کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی حنا اسلم کی عمر 15 سال ہے، اس سے زبردستی نکاح کیا گیا۔ عدالت ملزم لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حنا اسلم کا نکاح غیر قانونی قرار دے د یا۔ ہائیکورٹ نے اس شادی کے خلاف نئی ایف آئی آر کی درخواست پر پولیس کو تحقیقات کا حکم بھی دیا۔عدالت نے جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بچوں کی مرضی اہم ہے لیکن کم عمری کے باعث اسے خود بخود فیصلہ کن نہیں سمجھا جا سکتا ۔ کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف قانون کا مقصد بچوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار دے دیا
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













