• Home
  • Blog
  • 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی
Four young girls in pajamas enjoy a joyful sleepover, capturing moments with a smartphone selfie.

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد رکن اسمبلی سارہ احمد نے ایوان میں پیش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی، نفسیاتی اور اخلاقی نشونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا کا بےجا استعمال بچوں کو سائبربلنگ، آن لائن جنسی استحصال کے خطرات سے دوچار کررہا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سوشل میڈیا کے باعث بچے نامناسب مواد، ذہنی دباؤ اور دیگر سنگین خطرات کا شکار ہو رہے ہیں، وفاقی حکومت سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قانونی پابندی کی سفارش کرتے ہیں۔

آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قوانین متعارف کرواچکے ہیں، بین الاقوامی رجحانات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کم عمر بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے قانون سازی ناگزیر ہے۔

رکن اسمبلی نے قرارداد کے متن میں کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق کا موثر نظام نافذ کرے، سوشل میڈیا کمپنیوں کونقصان دہ مواد کی فوری روک تھام اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کا پابند بنایا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی ادارے والدین، اساتذہ اور بچوں کے لیے ڈیجیٹل آگاہی اور محفوظ انٹرنیٹ استعمال کی مہم چلائیں، بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں میں مربوط نظام اور موثر قانون سازی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top