• Home
  • Blog
  • کراچی سمیت سندھ میں آئندہ تین ماہ کے دوران بارشوں سے متعلق پیشگوئی
Image

کراچی سمیت سندھ میں آئندہ تین ماہ کے دوران بارشوں سے متعلق پیشگوئی

کراچی: 

رواں سال مون سون سیزن کے دوران کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوئیں جبکہ اندرون سندھ میں بھی معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئیں تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے اب آئندہ 3 ماہ کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

 موسمیاتی ماڈلز کے مطابق سندھ میں خشک موسم غالب رہنے کی توقع ہے، ستمبر سے نومبر تک سندھ میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

جنوب مشرقی سندھ میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کے امکانات کم ہیں۔

ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ موسمیاتی صورتحال پر ایل نینو اور انڈین اوشن ڈائی پول کے اثرات برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top