• Home
  • Blog
  • ’’نئے صوبوں کا قیام‘‘ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا!
Image

’’نئے صوبوں کا قیام‘‘ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا!

اسلام آباد (2 ستمبر 2026): حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے بحث جاری ہے اور اس پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ سیاسی جماعتیں بھی اس حوالے سے اپنا موقف پیش کر رہی ہیں

ن لیگی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنی حمایت کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رضامندی سے مشروط کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن تن تنہا نئے صوبوں کی حمایت نہیں کرے گی، اس کے لیے پیپلز پارٹی کا رضامند ہونا ضروری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ اگر سندھ تقسیم نہ ہوا تو ملک میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا۔ ن لیگ کے اندر رائے ہے کہ اگر سندھ کی تقسیم پر پیپلز پارٹی راضی ہو گئی تب ہی مزید صوبے بنیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top