• Home
  • Blog
  • کراچی یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین کب کھلے گی؟ افتتاح کا ہدف مقرر
Image

کراچی یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین کب کھلے گی؟ افتتاح کا ہدف مقرر

کراچی یونیورسٹی روڈ مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کے لیے ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔

ٹرانس کراچی کے اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس میں ایف ڈبلیو او نے یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین 15ستمبر تک کھولنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ موسمیات فلائی اوور بھی مکسڈ ٹریفک کے لیے 20 ستمبر تک مکمل کرکے کھول دیا جائے گا۔

حسن اسکوائر سے نیپا پل تک بائیں جانب کی سڑک ستمبر کے تیسرے ہفتے میں کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حسن اسکوائر سے نیپا تک سڑک کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ نئی سیوریج لائن کی تنصیب ہے، یونیورسٹی روڈ کے اطراف عمارتوں کے لیے نئی سیوریج لائن بچھائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں سماما اور نیپا کے قریب واٹر ٹینکر ایریا میں تعمیراتی کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہیں، سماما اور نیپا کےقریب مختلف مقامات پر ریجڈپیومنٹ کا کام تیزی سےجاری ہے جسے مکمل ہونے کے بعد سڑک فوری ٹریفک کے لیے نہیں کھولی جاسکتی، سڑک کھولنے سے قبل ریجڈپیومنٹ کو کیورنگ اور میچوریشن کا وقت دیا جائے گا جبکہ زیر تکمیل کام ستمبر کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top