• Home
  • Blog
  • اسرائیلی قید سے مزید 4 لبنانی قیدی رہا کر دیے گئے
Image

اسرائیلی قید سے مزید 4 لبنانی قیدی رہا کر دیے گئے

بیروت: اسرائیل نے مزید چار لبنانی قیدیوں کو رہا کرکے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے سپرد کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کراس نے قیدیوں کو لبنان کے حوالے کیا، جہاں انہیں لبنانی فوج کے سپرد کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ رہائی امریکا کی ثالثی میں جاری اسرائیل، لبنان مذاکرات کے تناظر میں ہوئی۔ ایک روز قبل بھی 5 لبنانی قیدی کو رہا کیا گیا تھا۔

لبنانی صدر جوزف عون نے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا اور ریڈ کراس کی کوششوں کو سراہا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سیکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی ہم طویل عرصے سے وکالت کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سیکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جسکی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو۔ ایران اس کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top