• Home
  • Blog
  • نیپال: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1344 تک پہنچ گئی، ہزاروں لاپتہ
Image

نیپال: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1344 تک پہنچ گئی، ہزاروں لاپتہ

کھٹمنڈوں: نیپال میں آنے والے خوفناک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، مقامی حکام نے بتایا کہ آفت کے نتیجے میں کم از کم 1344 افراد ہلاک جبکہ 2 ہزار 4800 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال اور تبت کی سرحد پر ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں نیپال ٹورازم بورڈ نے بتایا کہ لاپتا افراد میں 320 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت میں مٹی کے تودے اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 546 افراد لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ تبت میں لاپتا غیر ملکیوں میں 15 برطانوی، 104 نیپالی، 49 بھارتی، 18 امریکی، 33 لیٹوین، 6 کینیڈین، 6 آسٹریلوی، 4 جنوبی افریقی، 3 ملائیشین، 3 جرمن، 3 روسی، 2 فرانسیسی، 2 ڈچ، 2 آئرش، 2 اسٹونین، 2 نیوزی لینڈ کے شہری جبکہ فن لینڈ، لیتھوانیا، پرتگال، یوکرین، اسپین اور ہنگری کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

چینی حکام کے مطابق لاپتا غیر ملکی شہریوں کے متعلق ان کے متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اطلاع دے دی ہے۔
چینی حکام نے بتایا کہ لاپتا افراد کے اعداد و شمار کو مختلف سرکاری اداروں کی مشترکہ تحقیقات اور تعاون کے بعد مرتب کیا گیا ہے جن میں خارجہ امور، پبلک سکیورٹی، ثقافت و سیاحت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top