• Home
  • Blog
  • بولیویا کے فوجی اڈے پر دھماکا، 10 افراد ہلاک
Image

بولیویا کے فوجی اڈے پر دھماکا، 10 افراد ہلاک

لاپاز(5 ستمبر 2026): بولیویا کے دارالحکومت لاپاز سے تیس کلومیٹر دور فوجی بیرکوں میں واقع آتش بازی کا سامان ذخیرہ کرنے کے مقام پر ہونے والے شدید دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے چند ہی سیکنڈ بعد موقع پر موجود افراد اپنی جان بچانے کے لیے بدحواسی میں ادھر ادھر بھاگتے رہے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی زد میں آ کر قریبی درجنوں گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جو اس حادثے میں شدید جھلس گئی ہے۔

حکام کے مطابق فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، تاہم مزید دھماکوں کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو کم از کم ایک سو پچاس میٹر دور رہنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top