کیرالا: بھارت میں کیرالا کے تریشور ضلع میں ایک خوفناک کار حادثے میں 8 انجینئرنگ طلبہ لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ کائیپامنگلم علاقے میں پیش آیا، جہاں شاہراہ پر کھڑے ایک لاری سے تیز رفتار کار پیچھے سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار گوروایور سے کودنگلور جارہی تھی۔ اسی دوران شاہراہ پر کھڑے لاری کو کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں کار کے پرخچے اُڑ گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن کرکے کار میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت کار میں مجموعی طور پر 8 انجینئرنگ طلبہ سوار تھے۔ ان میں سے 7 کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک زخمی اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ تمام مرنے والوں کا تعلق تامل ناڈو کے ڈنڈی گل علاقے کے ایک انجینئرنگ کالج سے ہے۔














