• Home
  • Blog
  • کراچی: منگھوپیر میں گھر پر ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
Image

کراچی: منگھوپیر میں گھر پر ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی: منگھو پیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا جواں سال بھائی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشم کے نام سے ہوئی، مقتول میٹرک کا طالب علم تھا۔

مقتول کے والد روئیداد حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے،  دو مسلح افراد پولیس کی وردی میں بھی تھے، ڈاکوؤں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنےکمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے میرا بیٹا بھی نکلا۔

مقتول نوجوان کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی، میرے بیٹے کو ایک گولی سینےمیں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

روئیدادحسین نے اعلی حکام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top