• Home
  • Blog
  • سعودی عرب نے عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والی اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی
Image

سعودی عرب نے عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والی اہم آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی

سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے کے بعد مشرقی مغربی آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی۔سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل برآمد کرنے والی مشرقی مغربی پائپ لائن کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد حملوں کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔ایکس پر جاری بیان میں وزارتِ توانائی نے کہا کہ مشرقی مغربی پائپ لائن کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق اس آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے۔ عراقی وزیراعظم کی درخواست پرفی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتےہیں۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی برق رفتار کارروائی کے نتیجے میں یمن کی پوری بحیرۂ احمر کی ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top