• Home
  • Blog
  • گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
Image

گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے

راولپنڈی: 3روز میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ میں پہلی بار 400 روپے کا فگر عبور کر کے 403 روپے فی لیٹر ہونے سے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا نیا سونامی آ گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے پشاور تک کنٹینرز کے کرائے 9 لاکھ روپے سے زائد کر دیے ہیں جبکہ 3 روز میں گڈز کرایوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب اسٹاپ تا اسٹاپ کرایہ 60 روپے جبکہ بین الاضلاعی اور مقامی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 27 فیصد تک من مانا اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

پٹرول کی قیمت 376 روپے تک پہنچنے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گاڑیوں کا استعمال ترک کر کے موٹر سائیکلوں پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، جس سے اقساط پر موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، پنجاب ٹیچرز یونین اور بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے نیا کرایہ نامہ طے کرنے کے لیے پیر کے روز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور خودساختہ کرائے بڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top