• Home
  • Blog
  • ریٹائر ملازمین کو پنشن کی ادائیگی، بڑی خبر آگئی
Elderly man in patterned shirt reading and holding bills at a home table, appearing focused.

ریٹائر ملازمین کو پنشن کی ادائیگی، بڑی خبر آگئی

کراچی: سندھ حکومت نے یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پنشن اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل، سیکریٹری خزانہ، سروسز، صحت، جنرل ایڈمنسٹریشن شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سرکاری ملازم کو ملازمت کے آخری روز پنشن اور بنیادی مالی واجبات ملنے چاہئیں، تمام صوبائی محکمے زیر التوا پنشن بل 3 ماہ میں کلیئر کریں، پنشن کے حصول کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

علاوہ ازیں سیکریٹری سروسز کی سربراہی میں محکماتی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی جس میں اے جی سندھ، خزانہ، صحت، جنرل ایڈمنسٹریشن اور دیگر متعلقہ محکمے شامل ہوں گے

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے ضرورت کے مطابق قواعد میں ترامیم بھی تجویز کی جائیں، پنشن کی ادائیگی کا حتمی عملی فریم ورک ایک ہفتے میں پیش کیا جائے۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز میں تاخیر کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں نامکمل دستاویزات، ای ویری فکیشن اور این اے سی کے اجرا میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ میڈیکل کلیمز میں تاخیرپ الیسی یا فنڈز نہیں بلکہ انتظامی رکاوٹوں کا مسئلہ ہے، میڈیکل ری ایمبرسمنٹ میں غیر ضروری کاغذی کارروائی ختم کی جائے۔

انہوں نے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top