• Home
  • Blog
  • نیا موسمی سسٹم اثر انداز، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
Image

نیا موسمی سسٹم اثر انداز، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

کراچی: خلیج بنگال اور بھارت میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ پر موجود ہوا کا ایک کم دباو اب مدھیہ پردیش اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے جس کے مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

حالیہ سسٹم کے زیر اثر پیر اور منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 15 ستمبر کے دوران تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، بدین، سجاول اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 14 سے 15 ستمبر کے دوران سانگھڑ، خیرپور، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top