• Home
  • Blog
  • سعودی توانائی تنصیبات پر حملوں نے مارکیٹ ہلا دی، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Image

سعودی توانائی تنصیبات پر حملوں نے مارکیٹ ہلا دی، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لندن: سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کی بندش اور توانائی کے انفرااسٹرکچر پر تازہ حملوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات برقرار رہنے سے منگل کو برینٹ خام تیل کے سودے 1.37 ڈالر یعنی 1.3 فیصد اضافے کے بعد 107.05 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.53 ڈالر یعنی 1.51 فیصد بڑھ کر 102.92 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دونوں عالمی بینچ مارک گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی ایک فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے تھے۔

سعودی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے بند ہونے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خلیج میں بحری آمدورفت سے متعلق خطرات کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے باوجود خطے میں تازہ حملوں نے سرمایہ کاروں کے خدشات برقرار رکھے ہیں۔ اگر سپلائی میں رکاوٹ طویل ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top