• Home
  • Blog
  • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ
Image

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوب مشرق میں پیش آیا، دھماکے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، غیر قانونی راستے کے خطرے سے پہلے خبردار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 4.42، ڈیزل 6.10روپے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری واضح رہے کہ امریکا نے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا تھا، سینٹ کام کا کہنا تھا کہ ایران نے ٹینکر ایل گایا کو پہلے میزائل سے نشانہ بنایا، ایرانی حملے کے بعد ایل گایا جہاز ناکارہ ہو گیا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی ہوگئے۔ سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔ سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top