• Home
  • Blog
  • 8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
Image

8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک

تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کے مبینہ مقابلے میں اسپیشل چائلڈ 8 سالہ بچی کو اسکول پک اینڈ ڈراپ کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق معصوم بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث اور مطلوب ملزم رشید نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بچی کو اسکول لے جانے اور واپس چھوڑنے کے دوران متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل چاند گاڑی برآمد ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او پیپلز کالونی کی زیرنگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ شہر بھر میں ناکہ بندی جاری ہے۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top