• Home
  • Blog
  • ہفتے میں 3دن چھٹی 4 دن کام ،حکومت کا سمارٹ پٹرولیم لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
Image

ہفتے میں 3دن چھٹی 4 دن کام ،حکومت کا سمارٹ پٹرولیم لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے حکومت نے ملک بھر میں چار روزہ ورکنگ ویک(Working Week) نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے فیصلے کے تحت سرکاری و نجی دفاتر، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز ہفتے میں صرف چار روز کام کریں گے جبکہ باقی تین دن ادارے بند رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایندھن کے اخراجات کم کرنے اور حکومتی و ادارہ جاتی وسائل کی بچت کے لیے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 14 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس کے منٹس میں چار روزہ ورکنگ ویک اپنانے کا فیصلہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو نئے شیڈول کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ حتمی سرکاری نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے نظام کے تحت بعض ملازمین کو مختلف دنوں میں دفاتر آنا ہوگا جبکہ بعض ملازمین گھروں سے کام کریں گے، تاہم اس حوالے سے حتمی طریقہ کار کا تعین متعلقہ محکموں کی جانب سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کونظر ثانی شدہ شیڈول تیار کرنے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چار روزہ ورکنگ ویک کے نفاذ سے سرکاری و نجی اداروں کے ایندھن، بجلی اور دیگر انتظامی اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا اور قومی سطح پر توانائی و مالی وسائل کی بچت کرنا ہے۔ حتمی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نئے ورکنگ شیڈول اور ملازمین کی حاضری سے متعلق تفصیلی ضابطہ کار بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top