• Home
  • Blog
  • سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
Image

سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے قاہرہ میں اہم ملاقات ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام پر گفتگو ہوئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے۔ 

بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصری صدر السیسی سے قاہرہ میں اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام پر گفتگو ہوئی۔سعودی عرب اور مصر نے بحری آمدورفت کی سلامتی و آزادی یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بحیرہ احمر میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کے حوالے سے سعودی مطالبے کی حمایت کی۔

مصری ایوانِ صدر کے بیان میں کہا گیا کہ مصر اور سعودی عرب کے تعلقات عرب فریم ورک کے اندر مثالی نوعیت کے ہوسکتے ہیں اور سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔

بیان میں یمن کے تنازع کے پائیدار سیاسی حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا مصر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top