• Home
  • Blog
  • پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر اعتراض، اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار
Image

پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر اعتراض، اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ ریلیف اسکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے، ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی زیرِ التوا ہیں۔

انوار کمال کا کہنا تھا کہ ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں، ڈیلرز مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت کی موجودہ ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول نہیں دیں گے۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے نے مزید کہا کہ سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟ تین دن سے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں مگر تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top