• Home
  • Blog
  • محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، کارروائی روکنے کی درخواست
Image

محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، کارروائی روکنے کی درخواست

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں اپنی طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق کی این سی سی آئی اے میں پیشی کا معاملہ چل رہا ہے ۔ایسے میں محمد رضوان نے لاہور ہائی کورٹ میں این سی سی آئی اے کی طلبی کو چیلنج کر دیا۔

محمد رضوان نے درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک این سی سی ائی اے کی کارروائی روکنے کی درخواست کی ہے۔

رضوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ این سی سی آئی اے طلب کرنے سے متعلق کوئی مخصوص الزام نہیں بتایا گیا، این سی سی آئی اے کے نوٹس کے مطابق انکوائری آن لائن بیٹنگ اور جوا کی جاری ہے۔

محمد رضوان  کے مطابق پیشی پر واضح نہیں کیا کہ میں کون سی آن لائن سٹے بازی یا جوئے میں ملوث تھا۔ پیشی کے دوران بار بار غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد الزامات کی تفصیلات پوچھتا رہا، پیشی پر میرے کسی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔

محمد رضوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ  این سی سی آئی اے کسی نامعلوم الزام کی تحقیقات کیوں کررہا ہے؟، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک این سی سی ائی اے کی کارروائی روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے محمد رضوان اور امام الحق کو سوال نامہ دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 15 ستمبر تک سوالنامے کے جوابات جمع کرانے تھے۔ امام الحق نے سوالنامے کے جوابات جمع کروا دیے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا جس کے بعد دونوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top