• Home
  • Blog
  • موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ مزید شدت اختیار کر کے ’سپر ایل نینو‘ بن گیا، 2027 میں ریکارڈ گرمی کا خدشہ
Image

موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ مزید شدت اختیار کر کے ’سپر ایل نینو‘ بن گیا، 2027 میں ریکارڈ گرمی کا خدشہ

بحرالکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے والا  موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ اب ایک ’سپر ایل نینو ‘  میں تبدیل ہو کر پوری دنیا کے موسم کو تبدیل کر رہا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہر 2  سے 7  سال کے دوران بننے والاموسمیاتی نظام ’ایل نینو‘وسطی اور مشرقی بحرالکاہل میں سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کاباعث بنتا ہے، اس سال کا ’ایل نینو ‘ پانی کی سطح کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے باعث جون میں بننا شروع ہوا تھا، اس موسمیاتی نظام کی اوسطاً عمر ڈیڑھ سال یا 18 مہینے کی ہوتی ہے۔

 اندازے ہیں کہ اگلے سال 2027 کے شروع میں ’ سپر ایل نینو‘ اپنی طاقت کے عروج پر ہوگا:  انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مطابق   تازہ ترین امر یہ ہے کہ یہ موسمیاتی نظام  اب ایک طاقتور شکل اختیار کر کے ’سپر ایل نینو‘  میں تبدیل ہو چکا ہے، اندازے ہیں کہ اگلے سال 2027 کے شروع میں ’ سپر ایل نینو‘ اپنی طاقت کے عروج پر ہوگا اور خدشہ ہے کہ یہ اب تک کے سب سے طاقتور ’ سپر ایل نینو‘ میں سے ایک ہوگا۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اس ’ سپر ایل نینو‘ کے تحت ایک طرف مشرقی افریقا اور جنوبی امریکا میں انتہائی شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ دوسری طرف اسی موسمیاتی سسٹم کی وجہ سے جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں شدید خشک سالی کا خدشہ ہے۔
ایل نینو عموماً جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں خشک موسم کا باعث بنتا ہے ، بھارت  اور پاکستان میں اس سال “ایل نینو” کے باعث موسمِ گرما کے مون سون کی بارشیں توقعات سے کم رہی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جون سے 9 ستمبر کے دوران ہونے والی بارشیں بھارت  کی اوسط بارشوں سے 15 فیصد کم رہی ہے،ایل نینو سے کہیں زیادہ بارشیں، کہیں سیلاب اور کہیں خشک سالی ہوتی ہے، اس کے ضمنی اثرات فصلوں کا متاثر ہونا ہوتا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام  کا انتباہ

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو 2027  اپنے ختم ہوتے ہوتے کم از کم 49 ملین مزید افراد کو بھوک کی طرف دھکیل سکتا ہے،  یعنی 45 ملکوں میں بھوک سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 225 ملین سے بڑھ کر 274 ملین ہو سکتی ہے،  اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق مکئی، چاول اور بارش پر منحصر دیگر فصلوں کو سب سے زیادہ خطرات ایل نینو سے لاحق ہیں۔

خشک حالات جنوبی افریقا سے لے کر جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا تک فصلوں کے لیے خطرہ ہوتے ہیں، ایل نینو کا موسمیاتی نظام عام طور پر پورے کرہ ارض کو گرم کرتا ہے، عالمی موسمیاتی تنظیم کی پیشگوئی ہے کہ ستمبر سے نومبر کے دوران دنیا میں تقریباً ہر جگہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، 86 فیصد امکان ہے کہ اب سے لے کر 2030 کے درمیان کوئی ایک سال ریکارڈ پر گرم ترین سال کے طور پر 2024 کو پیچھے چھوڑ دے گا،  ماہر موسمیات کے اندازے ہیں کہ اگلا سال یعنی 2027 ریکارڈ توڑ گرم سال ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل نینو کے اثرات کے بارے میں یہ صرف اندازے ہیں اور ایل نینو کا اثر ہر سال مختلف ہوسکتا ہے، کیوں کہ ضرروی نہیں کہ کوئی بھی 2  ایل نینو ایک جیسے ہوں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top