• Home
  • Blog
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
Image

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو  رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد اپنی تحویل میں لیا اور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق  ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف  تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں ریاست مخالف بیانیہ، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔

گرفتاری کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو جوڈیشل کردیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو دوبارہ اڈیالہ جیل لےگئی۔

خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے  2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں معطل کردی تھیں

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی گئی ہے۔

اس موقع پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں، ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی کہہ دیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں، ایک وکیل میں اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جنوری 2026 میں سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس میں 17،17 سال کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دونوں کو سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top