• Home
  • Blog
  • پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا: افغان طالبان
Image

پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا: افغان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اس معاملے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، تنازعات حل کرانے کے لیے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتےہیں۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد کے لیے بہت محبت اور احترام ہے، امید ہے سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے، امید ہے سعودی حکام افغانستان اور پاکستان کے درمیان موجود مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں گے، ہم سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ افغانستان سے ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغان طالبان پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی بھارتی پراکسیز اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top