• Home
  • Blog
  • شاداب کے معاملے پر ماضی کے دو مایہ ناز اسپنرز آمنے سامنے، ایکدوسرے پر الزامات
Image

شاداب کے معاملے پر ماضی کے دو مایہ ناز اسپنرز آمنے سامنے، ایکدوسرے پر الزامات

قومی ٹیم کے اسپن آل راؤنڈر شاداب خان کے معاملے پر پاکستان کے ماضی کے دو مایہ ناز اسپنر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے آگئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے انکشاف کیا کہ ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کو کھیلنے کیلئے زور دیتے تھے، جب میں سلیکٹر تھا تو مجھے کہا کہ شاداب کو دیکھ لینا، ثقلین مشتاق کا وائس نوٹ ریکارڈ پر ہے۔

انہوں نے کہا ثقلین کو شاداب کے سوا کچھ دکھتا ہی نہیں تھا فیور کی ایک حد ہوتی ہے، دنیا کو جا جاکر اسپن بولنگ بتائی لیکن اپنے ملک میں کیا کیا۔

ان کا کہنا ہے شاداب ان فٹ ہوکر ہر جگہ جارہے ہیں اور پھر فیور بھی کررہے ہیں، پاکستان کے کچھ گریٹ پلئیر کوچنگ میں آکر ناکام ہوگئے۔

ثقلین مشتاق نے توصیف احمد کو سوشل میڈیا پر جواب دیا کہ توصیف احمد، آپ نے کہا ہے کہ آپ کے پاس میرا وائس میسج موجود ہے، تو اسے ثابت کریں اور عوام کے سامنے جاری کریں، میں نے آپ کو احترام کے ساتھ فون کیا تھا کیونکہ میں آپ کو اپنا سینئر سمجھ کر عزت دیتا تھا۔

ثقلین مشتاق نے کہا جھوٹ نہ بولیں، حقائق نہ چھپائیں اور نہ ہی معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کریں، میرے پاس بھی مکمل ریکارڈ موجود ہے، آپ اپنا ریکارڈ جاری کریں، میں بھی اپنا ریکارڈ عوام کے سامنے لے آؤں گا، عوام کو خود سچ سننے اور حقیقت جاننے دیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top