• Home
  • Blog
  • چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت
Image

چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت

سائنسدان نے چاند پر  بننے والا سب سے بڑا گڑھا دریافت کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کے سائنسدان رابرٹ ویگنر نے چاند کے نقشے کی معمول کی جانچ کے دوران ایک ایسی چیز دریافت کی جس پر پہلے کبھی کسی کا دھیان نہیں گیا۔

 ناسا کے مطابق اپنے کمپیوٹر اسکرین پر ڈیٹا کا مطالعہ کرتے ہوئے ویگنر نے ایک غیر معمولی طور پر بڑا روشن مقام دیکھا جس کے چاروں طرف ایک تاریک ہالہ تھا، اس مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقے میں چاند کی سطح پر خلل پڑا ہے۔

چاند کی سطح پر تبدیلی سے پہلے اور بعد کی لی گئی تصاویر کا مطالعہ کرتے ہوئے سائنسدان رابرٹ ویگنر نے اسے نظام شمسی میں اب تک کا سب سے بڑا نیا گڑھا قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ گڑھا 11 اپریل اور 22 مئی 2024 کے درمیان چاند کے مشرقی کنارے پر بنا تھا اور اس کا نام McGetchin رکھا گیا ہے جو کہ ایک سائنسدان کا نام ہے۔

یہ گڑھا 728 فٹ چوڑا ہے جس کی لمبائی فٹ بال کے 2 میدانوں جتنی ہے جب کہ سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ اس سائز کا اثر چاند پر ایک صدی یا اس سے بھی زیادہ عرصے میں تقریباً ایک بار ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق17 سال سے زیادہ عرصے سے سانا کا Lunar Reconnaissance Orbiter چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے اور اس کی ٹپوگرافی، سطح کی ساخت، درجہ حرارت اور تابکاری کے ماحول کا مطالعہ کرنے کے لیے اپنے  آلات استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top