• Home
  • Blog
  • شاداب کے معاملے پر دو سابق مایہ ناز اسپنرز آمنے سامنے، ایک دوسرے پر الزامات
Image

شاداب کے معاملے پر دو سابق مایہ ناز اسپنرز آمنے سامنے، ایک دوسرے پر الزامات

قومی ٹیم کے اسپن آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے معاملے پر پاکستان کے ماضی کے دو مایہ ناز اسپنر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے آگئے۔

توصیف احمد کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کو اپنے داماد شاداب خان کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، فیور کی حد ہوتی ہے، ثقلین نے انہین فون کیا اور کسی سے کہلوایا بھی جس کی ریکارڈنگ موجود ہے۔

توصیف احمد نے سوشل میڈیا کے ایک پروگرام پر کہا کہ ثقلین مشتاق کو اپنے داماد کے سوا کچھ نطر نہیں آتا، فیور کی ایک حد ہوتی ہے۔

سابق جادوگر اسپنر نے ثقلین مشتاق کا نام لیتے ہوئے کہا کہ کس نے ہاتھ رکھا ہوا ہے، مجھے فون کیا کسی سے کہلوایا بھی جس کی  ریکارڈنگ موجود ہے، غلط بات غلط ہے ، 

شاداب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ باہر سے آکر کنٹریکٹ لے لیتے ہو، شان مسعود جو کپتان ہے اسے سی یا ڈی کیٹگری دی جاتی ہے، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے، ان فٹ ہوکر یہاں بھی چلے جاتے ہو وہاں بھی، اور بیٹھ کر فیور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سب کی بات نہیں کر رہا لیکن جن گریٹ پلیئر نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے وہ کوچنگ مین آکر فیل ہوگئے، جب کھلاڑی اچھا نہیں کر رہا ہو اور آپ فیور کریں تو یہ بڑا ظلم ہے، سفیان مقیم کا کیا قصور ہے؟

جھوٹ نہ بولیں اور عوام کو خود سچ سننے اور حقیقت جاننے دیں، ثقلین مشتاق کا توصیف احمد کو جواب

دوسری جانب ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ توصیف احمد، آپ نے کہا کہ آپ کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے، تو اسے ثابت کریں اور عوام کے سامنے جاری کریں، میں نے آپ کو احترام کے ساتھ فون کیا تھا کیونکہ میں آپ کو اپنا سینئر سمجھ کر عزت دیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ نہ بولیں، حقائق نہ چھپائیں اور نہ ہی معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کریں، میرے پاس بھی مکمل ریکارڈ موجود ہے، آپ اپنا ریکارڈ جاری کریں، میں بھی اپنا ریکارڈ عوام کے سامنے لے آؤں گا، عوام کو خود سچ سننے اور حقیقت جاننے دیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top