کراچی: نیپا پل سے اتر کر حسن اسکوائر جانے والا راستہ بند کر دیا گیا اور :وفاقی اردویونیورسٹی کےکٹ پررکاوٹیں لگادی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر جاری تعمیراتی کام نے شہریوں اور ڈرائیورز کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
نیپا پل سے اتر کر حسن اسکوائر کی جانب جانے والے راستے کو اچانک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے کٹ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے راستے کی بندی یا متبادل روٹس کے حوالے سے کوئی بھی معلوماتی سائن بورڈ یا بینر آمیز نہیں کیا گیا۔
: شہریوں کو راستے کی بندی کا علم اس وقت ہوتا ہے جب وہ بالکل آخری مقام (بند کٹ) پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ ٹریفک کی رہنمائی یا آگاہی کے لیے کٹ پر کوئی بھی ٹریفک اہلکار موجود نہیں ہے۔
شہری مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں کے مشکل اور تنگ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔
نیپا سے یونیورسٹی کی جانب جاتے ہوئے 13-ڈی کی طرف جانے والا راستہ بھی پچھلے کئی ماہ سے مسلسل بند پڑا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرانس کراچی کی جانب سے 15 ستمبر کو یہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ راستے کھول دیے جائیں گے، تاہم اس وعدے کے باوجود راستے تاحال بند ہیں اور شہریوں کو سفری اذیت کا سامنا ہے۔














