• Home
  • Blog
  • میکے سے واپس نہ آنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی ناک کاٹ دی
Image

میکے سے واپس نہ آنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی ناک کاٹ دی

(17 ستمبر 2026): شوہر نے میکے سے واپس آنے سے انکار پر بیوی کی ناک دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دی جبکہ اپنے سسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر منچیریل میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کی شناخت ممتا کے نام سے ہوئی جو وارنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

منڈل ہیڈ کوارٹر کی رہائشی ممتا کی شادی تقریباً 9 سال قبل ملا گاؤں کے رہنے والے مانی چندر سے ہوئی تھی، جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے ازدواجی مسائل چل رہے تھے۔ واقعے سے تقریباً 10 دن پہلے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر بیوی شوہر کو چھوڑ کر میکے چلی گئی۔ مانی چندر واپسی کا مطالبہ کرتا رہا لیکن ممتا نے متعدد بار انکار کیا۔

پیر کے روز مانی چندر اپنے سسرال پہنچا اور ممتا کے والد نارائنہ سے بحث شروع کر دی۔ جھگڑے کے دوران اس نے سسر پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا جس سے ان کے سر میں شدید چوٹ آئی اور بہت زیادہ خون بہنے لگا۔

جب ممتا نے بیچ بچاؤ کیلیے قدم بڑھایا تو مانی چندر نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور دانتوں سے ناک کاٹ کر ایک حصہ الگ کر دیا۔

گھر والوں اور اہل محلہ نے نارائنہ اور ممتا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم مانی چندر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top