کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی میں خاتون اور تین بچوں کو قتل کرنے والے مجرم ہمایوں کا بھائی بھولا بھی دھمکیوں کے ساتھ سامنے آ گیا ہے، ہمایوں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں اپنے تین بچوں کے ساتھ بے دردی سے قتل ہونے والی خاتون مہوش کے بھائی نعمان علی کو بھی مبینہ طور پر دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔
نعمان نے سرجانی ٹاؤن تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ بھولا نامی شخص انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، اور کہہ رہا ہے کہ تمھارا بھی وہی حال ہوگا جو تمھاری بہن کا ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھولا نامی شخص پولیس مقابلے میں مارے گئے مجرم ہمایوں کا بھائی ہے، جب کہ مقتولہ کے بھائی نعمان کی درخواست پر بھولا کو تھانے طلب کر لیا ہے۔














