• Home
  • Blog
  • وزیر خزانہ: احتجاج اور دھرنوں کے باعث معیشت کو روزانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا
Image

وزیر خزانہ: احتجاج اور دھرنوں کے باعث معیشت کو روزانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی جانب سفر کر رہا ہے، ایسے میں احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہاہے اور ہمارا سفر معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثر ہو رہے ہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی تجارت کے لیے بڑے چیلنجز کا باعث ہے، سپلائی چین میں خلل،فریٹ اورانشورنس اخراجات میں اضافہ عالمی تجارت کو متاثر کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں،  مارچ، دھرنوں اور ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہو سکتاہے، احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل پاکستان کے لیےخود اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا ہوا نقصان ہو سکتا ہے، معاشی تعطل سے سروسز سیکٹر کو یومیہ تقریباً 86 ارب، صنعتی شعبے کو  یومیہ تقریباً 25 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ17 ارب روپے کے ریوینیو نقصان کا بھی امکان ہے۔ 

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top