• Home
  • Blog
  • سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
Image

سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد:  سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور  مارچ کی کال پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پمز اور  پولی کلینک میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل و نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیوں پر  پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں مہنگائی اور  پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے لاگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top