• Home
  • Blog
  • سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے
Image

سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے ان لوگوں پر تنقید کی جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سلمان نے کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی، ظاہری شکل اور دیگر معاملات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کسی کو نیچا دکھا کر پیسہ کمانا دراصل ایسے لوگوں کی تربیت اور سوچ کی عکاسی کرتا ہے، مشہور شخصیات کو جسمانی ساخت، وزن، شکل و صورت، خاندان، پیشہ ورانہ ناکامیوں اور ماں بننے جیسے ذاتی معاملات پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور اداکارہ جب فلموں میں واپسی کریں گی تو دوبارہ خود کو فٹ کرلیں گی۔

سلمان خان نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار رہتے ہیں وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو حق کیسے سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کترینہ کیف کو اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے دیا جانا چاہیے۔

سلمان خان نے گفتگو کے دوران خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ مجھے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میری عمر 60 برس ہوچکی ہے، اس لیے میں ہمیشہ ’میں نے پیار کیا‘ کے ہیرو کی طرح نظر نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ مکیش اور نیتا امبانی کی جانب سے منعقد کی گئی تقریبات میں شرکت کی جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

تقریب کے دوران کترینہ اپنے انداز اور لباس کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہیں تاہم تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے وزن اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نامناسب تبصرے کیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top