• Home
  • Blog
  • پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ، ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
Image

پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ، ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

کراچی : چاول کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوا اور 2 ماہ کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

پاکستان سے چاول کی برآمدات میں بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چاول کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کراچی سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا اگست کے مہینے میں چاول کی کل برآمدات 22 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں 58 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا حجم 78 ہزار ٹن ہو گیا جبکہ دیگر اقسام کے چاول کی برآمدات بھی 14 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔

اگست میں چاول کی برآمدی مالیت میں 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے کل آمدن 19 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی۔

اس میں باسمتی چاول کا شیئر نمایاں رہا، جس کی برآمدی آمدن 70 فیصد اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر سال کے ابتدائی دو مہینوں میں چاول کی ایکسپورٹ کا حجم 20 فیصد اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 55 ہزار ٹن ہو گیا ہے، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اس عرصے کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 43 فیصد جبکہ دیگر اقسام کے چاول کی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top