• Home
  • Blog
  • ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے کے معاملے پر ریلوے حکام اور پولیس میں تنازع پیدا ہوگیا
Image

ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے کے معاملے پر ریلوے حکام اور پولیس میں تنازع پیدا ہوگیا

لاہور: آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے احکامات پر ریلوے حکام اور پولیس کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔

آئی جی ریلوے پولیس فخرسلطان نے بغیرٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس کی جانب سے 17 ستمبر کو سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

ریلوے پولیس کے اے آئی جی آپریشنز کے سرکلر میں ہدایت کی گئی تھی کہ ریلوے پولیس کے ایس ایچ اوز پہلی جب کہ ایڈیشنل ایس ایچ اوز دوسری شفٹ میں ٹکٹوں کی چیکنگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے کے احکامات کے جواب میں چیف کمرشل منیجر ریلویز نے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرنے کی مجاز نہیں۔

چیف کمرشل آفیسر کے مطابق ٹکٹ چیک کرنا ریلوے پولیس کے فرائض یا ملازمت کا حصہ نہیں اور ریلوے پولیس کا کام صرف ٹکٹ چیک کرنے والے عملے کی معاونت کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top