• Home
  • Blog
  • میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا مزید آسان بنا دیا
Image

میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا مزید آسان بنا دیا

اگر آپ فیس بک اور انسٹا گرام پر اکثر پوسٹس کرتے ہیں اور انہیں واٹس ایپ پر شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو اب ایسا آسانی سے ممکن ہو جائے گا۔

جی ہاں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ فیس بک اور انسٹا گرام کی فوٹوز، ویڈیوز اور ریلز کو واٹس ایپ میں شیئر کرسکیں گے۔

کراس شیئرنگ کا یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب صارف کی جانب سے واٹس ایپ میں media picker کو اوپن کیا جائے گا تو وہ وہاں دستیاب میڈیا سورسز کو دیکھ سکیں گے۔

اس نئی اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے انسٹا گرام اور فیس بک کو بھی نئے سورسز کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

اس طرح وہ فیس بک اور انسٹا گرام پر موجود میڈیا کو واٹس ایپ پر آسانی سے شیئر کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز کو انسٹا گرام اور فیس بک اکاؤنٹس سے منتخب کرکے واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔

یہ اسٹوریز، پوسٹس اور ریلز ایک گرڈ کی شکل میں نظر آئیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top