پشاور: سی ٹی ڈی جوائنٹ ٹیم نے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق دو دہشتگرد تنظیموں نے مل کر کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کا منصوبہ بنایا جب کہ حملہ آور ساتھیوں کو سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے چھڑانا چاہتے تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے کوہاٹ میں کچھ دن قیام کیا۔
اس کے علاوہ ہلاک خودکش حملہ آور کی گاڑی کا ڈیٹا اور تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔














