• Home
  • Blog
  • گھر یا گاڑی کی پرکشش آفرز، سوشل میڈیا پر بڑا فراڈ جاری
Image

گھر یا گاڑی کی پرکشش آفرز، سوشل میڈیا پر بڑا فراڈ جاری

کراچی: اپنی گاڑی یا ذاتی گھر کے خواب رکھنے والے شہر کے متوسط طبقے کے سیکڑوں افراد کو سوشل میڈیا کے ذریعے بیوقوف بناکر لوٹا جارہا ہے۔

ایسے 10 شہریوں کی تفصیلات جیو نیوز کے نمائندے کو موصول ہوئی ہیں، گزری تھانے میں مقدمہ درج کرانے والے سید طحہٰ نواز نے بتایا کہ اپنی گاڑی لینا ان کا خواب تھا، ایک پرکشش اشتہار دیکھ کر وہ ڈیفنس میں قائم کمپنی کے دفتر پہنچے، مرضی کی پرانی گاڑی کی تفصیلات لے کر انہیں 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر گاڑی کا جھانسہ دیا گیا۔

 بتائی گئی فرضی قیمت کا 20 فیصد وصول کرکے اسٹیمپ پیپرز پر ایگریمنٹ سائن کرایا گیا، 2 گارنٹرز بھی لیے گئے، 6 دن میں کیس کی منظوری اور گاڑی دینے کا جھانسہ دیا گیا، 5 دن بعد گارنٹر کے ڈیفالٹر ہونے اور کیس ریفنڈ میں بھیجنے کا میسیج کردیا گیا، وہ اس دفتر پہنچے تو مبہم ایگریمنٹ کی شق دکھائی کہ ان کا کیس ریفنڈ میں چلا گیا ہے اور رقم 3 ماہ بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد وہ مہینوں چکر کاٹتے رہے مگر ان کی  نہیں ملی۔
 اس پر سید طحہٰ نے گزری تھانے میں مقدمہ درج کرایا کچھ معصوم لڑکے لڑکیاں گرفتار کیے گئے جنہیں پولیس نے معصوم کہہ کر چھوڑ دیا جب کہ کچھ نے ضمانتیں کرالیں اور پھر کچھ عرصے بعد انہوں نے گلشن اقبال فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں دفاتر کھول کر ایسے ہی سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے دیگر لوگوں کو بیوقوف بنانا شروع کردیا ہے۔

لٹنے والے ایسے متعدد شہریوں کی تفصیلات جیو نیوز کے نمائندے کو موصول ہوئی ہیں جن میں سمیر سے ساڑھے 4 لاکھ، عبدالمعین 4 لاکھ، راشد 2 لاکھ 15 ہزار، چنگیز 1 لاکھ 20 ہزار، جمشید علی ساڑھے 3 لاکھ، فوزیہ جہاں ساڑھے 3 لاکھ، فصیح 1 لاکھ 60 ہزار، بلال 2 لاکھ 70 ہزار، ونیش ساڑھے 5 لاکھ، عدنان اقبال 1 لاکھ 30 ہزار اور عمران سے 6 لاکھ 40 ہزار روپے کا فراڈ کیا جاچکا ہے۔ 

پولیس کی ملی بھگت سے فراڈ میں تیزی آرہی ہے اور سیکڑوں افراد لٹنے کے بعد خوار ہورہے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق اس طرح کے فراڈ میں سرغنہ محمد وسیم، حافظ مرتضیٰ، مدیحہ انصاری، شیان عرف احمد مرکزی کردار ہیں جن کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، یہ گروہ اب نام بدل کر پرکشش ناموں سے جعلی کمپنیوں کے سوشل میڈیا پر درجنوں اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں، کراچی سمیت کئی شہروں میں دفاتر قائم کرتے ہیں اور فراڈ کا بھانڈا پھوٹنے پر کمپنیوں کے نام اور مقامات تبدیل کرلیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top