• Home
  • Blog
  • رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی شدید تنقید
Image

رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی شدید تنقید

کر کٹر محمد رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز نے سخت تنقید کی ہے۔

سابق کرکٹرز نے محمد رضوان کے خلاف الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی اور سابق پاکستانی کپتان کے خلاف باضابطہ تحریری چارج نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ 

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا تھا ٹھوس شواہد کے بغیر رضوان کو ہدف بنانا قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔ 
سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے کہا کہ فکسنگ اور جوئے کے غیر ثابت شدہ الزامات کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

جنید خان نے بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کہ رضوان کو اب تک کوئی تحریری الزام یا باضابطہ فرد جرم نہیں دی گئی، اس انکوائری کے باعث رضوان کو اپنی طے شدہ عمرہ ادائیگی کا سفر منسوخ کرنا پڑا۔

یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اب تک رضوان کی جانب سے کسی مخصوص قانونی یا معاہداتی خلاف ورزی کی عوامی طور پر نشاندہی نہیں کی گئی۔ 

اس نمائندے نے مؤقف جاننے کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا، تاہم کسی نے جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top