• Home
  • Blog
  • پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز
Image

پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا خان نے صبا فیصل کے حالیہ متنازع بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حرا خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر صبا فیصل کے بیان کے ردِعمل میں لکھا ہے کہ ‘جنازے اٹھانے سے بہتر ہے کہ والدین اپنے سر جھکالیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہتی ہوں کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے‘۔

دوسری جانب اداکارہ زویا ناصر نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، یہ کتنا خطرناک اور پیچیدہ بیانیہ ہے’۔
حرا خان اور زویا ناصر کا یہ ردِعمل اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں صبا فیصل طلاق کے حوالے سے بدلتے ہوئے معاشرتی رویوں پر بات کرتی نظر آئیں۔

صبا فیصل نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے طلاق کو پورے خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ واقعہ سمجھا جاتا تھا، خاندان طویل عرصے تک یہ سوچتا تھا کہ آخر کیا غلط ہوا جب کہ بیٹی کی شادی ختم ہونے پر والد بھی شدید شرمندگی محسوس کرتے تھے اور لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر پاتے تھے۔

اداکارہ نے ماضی کے اس رویے کا آج کے حالات سے موازنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بعض معاملات میں طلاق کو زیادہ معمولی انداز میں لیا جاتا ہے، ایک طلاق یافتہ خاتون بیرونِ ملک سفر کر کے ذہن صاف کرنے اور اپنی زندگی آگے بڑھانے کی بات کرتی ہے۔

صبا فیصل کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شادی، طلاق، خاندانی توقعات اور بدلتے ہوئے معاشرتی رویوں پر بحث شروع ہو گئی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top