• Home
  • Blog
  • مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار
Image

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔

نائب وزیراعظم نے سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا مصنوعی ذہانت کے ڈیزائن، ترقی اور استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اورکنٹرول برقرار رہنا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی شعبے میں غلط اندازوں اور مختصر وقت میں فیصلوں کے خطرات سے نمٹنےکے لیے احتیاط اور اعتماد سازی ضروری ہے،  اے آئی کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے نام پر ٹیکنالوجی تک رسائی محدود نہیں ہونی چاہیے، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت جامع اور نمائندہ فورمز ضروری ہیں، جنیوا میں اقوام متحدہ کے پہلے گلوبل ڈائیلاگ آن اے آئی گورننس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا، پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی تعاون، عالمی اے آئی تقسیم ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، مصنوعی ذہانت تک مساوی رسائی امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے، پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم WAICO کا بانی رکن ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top