• Home
  • Blog
  • ٹرمپ نے بھارتی جارحیت سے متعلق پاکستان کا مؤقف شیئر کردیا، شہباز شریف کا بیان بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ
Image

ٹرمپ نے بھارتی جارحیت سے متعلق پاکستان کا مؤقف شیئر کردیا، شہباز شریف کا بیان بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی۔

امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی وژنری قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، دو ایٹمی پڑوسی ملک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر تھے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورتحال پر نہ پہنچے، اس کے لیے یقینی بنانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔

متعلقہ خبریں۔

واٹر کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی 3 سالہ لیز پر دینے کی آڑ میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی اور املاک کو 3 سالہ لیز پر…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے 2 واقعات، 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top