متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو کی جانب سے کارروائی نے کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
اسرائیلی اخبار کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے اپنے سکیورٹی سربراہان کو آگاہ کیا تھا کہ وہ غزہ پر حملوں کی اجازت اس لیے دینا نہیں چاہتے کہ اس سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
گزشتہ روز ایک اور اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ مصری انٹیلی جنس چیف حماس کے حملوں کے خطرے سے آگاہ کرنے اسرائیل آئے تھے۔














