• Home
  • Blog
  • جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں، حملہ ہوا تو ایران کا امریکا کو پہلے سے زیادہ سخت جواب دینے کا اعلان
Image

جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں، حملہ ہوا تو ایران کا امریکا کو پہلے سے زیادہ سخت جواب دینے کا اعلان

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، اس کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

تہران میں غیر ملکی سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق نئی پابندیاں عائد کرنا بھی تنازع کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے تاہم خبردار کیا کہ اگر مخالفین نے دوبارہ فوجی محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا اور ملک اپنے دفاع کے لیے مزید طاقت استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی شرائط واضح کر چکا ہے اور اب فیصلہ امریکا کو کرنا ہے۔

عباس عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم ان کوششوں میں بظاہر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ قطر اور پاکستان سمیت بعض ممالک کے ذریعے دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بھی اپنی شرائط امریکا کے سامنے رکھی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک ایران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط پوری نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو بھی حل کرنا ہوگا۔ اس طرح جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کی بحالی اور جوہری پروگرام سمیت متعدد معاملات دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں اہم مسائل بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

علی پرویز: تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کیا جاسکتا، اس کا حجم ہزاروں ارب روپے ہے

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے غزہ میں تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ایک کروڑ  روپے سے زائد کی غیر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top