اے آئی روحانیت اور تصوف کی پراسرار دنیا میں بھی داخل ہو گئی
جنوبی کوریا میں بدھ مت کے سب سے بڑے فرقے ’جوگئی‘ (Jogye) نے ایک باقاعدہ تقریب کے دوران ’گابی‘ نامی روبوٹ کو اپنے راہبوں کی صف میں شامل کر لیا۔
اس منفرد اقدام کا مقصد یہ اجاگر کرنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ٹیکنالوجی کو رحم دلی، محبت، ہمدردی اور انسانی ذمہ داری جیسے اعلیٰ جذبات کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے، جبکہ انسان اور مشین مل کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کر سکتے ہیں۔
’گابی‘ راہبوں کے ساتھ مل کر اپنے ہم وطنوں اور دیگر افراد کو بدھ مت کی تعلیمات، نظریات اور فلسفے سے آگاہ کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔














