• Home
  • Blog
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Image

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق مدوخلیل روڈ پر سی سی ڈی اہلکار آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے وین کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ میں ایک ملزم زخمی اور 3 فرار ہوگئے جب کہ زخمی ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

سی سی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جب کہ  دوسری کارروائی میں مرکزی ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، مقدمے میں نامزد ملزمہ عروب پہلے سے ہی گرفتار ہے۔

واضح رہے کہ ولیمے کی دلہن کو قتل کرنے کا واقعہ 24 اکتوبر کو سمن آباد چنگی کے قریب پیش آیا تھا، ملزم سرفراز نے ولیمہ کی تقریب سے واپسی پر دلہن کو قتل کیا تھا۔

3 سال قبل ملزم نے مقتولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا، لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا، قتل کا مقدمہ مرکزی ملزم اور مقتولہ کی دوست سمیت 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top